3 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے ایران کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے کہا کہ علاقے کےبعض ممالک دوسروں پرالزامات لگا کر علاقے کے حالات کو نظرانداز کر رہے ہیں جبکہ آج کل علاقے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ شہری حقوق حاصل کرنے کے لئے عوام کے جائزمطالبات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ عوام کے جائز مطالبات پر توجہ کئے جانے کے بجائےان پرتشدد کیا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169